اولو مسجد
دیگر نام: Ulu Cami Yıldırım, Bursa, ترکی Kutucular Boğazı Sokak 2-4, Nalbantoğlu, Nalbantoğlu Mahallesi, Osmangazi, 16010مسجد يقع في بورصة، تركيا
بنیادی معلومات
- سنِ تعمیر
- 1396
- دورِ تعمیر
- معلومات شامل نہیں
- معمار
- Ali Neccar, Hacı İvaz Paşa
ویکیپیڈیا سے
اولو مسجد (ترکی:Ulu Cami، اولو جامع) یعنی عظیم مسجد ترکی کے شہر بورصہ میں واقع ایک مسجد ہے جسے عثمانی طرز تعمیر کا اولین شاہکار سمجھا جاتا ہے۔ یہ مسجد سلطان بایزید اول کے حکم پر علی نجار نے 1396ء سے 1399ء کے درمیان قائم کی۔ مستطیل شکل میں بنی اس مسجد پر 20 گنبد ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سلطان بایزید نے جنگ نکوپولس میں فتح کی صورت میں 20 مساجد تعمیر کرنے کا عہد کیا تھا اور بعد ازاں انہی 20 مساجد کی جگہ بورصہ میں (جو اس وقت سلطنت عثمانیہ کا دار الحکومت تھا) 20 گنبدوں والی یہ مسجد تعمیر کی گئی۔ اس کے دو مینار بھی ہیں۔ اولو جامع مسجد اپنی تعمیر کے وقت اسلامی دنیا کی پانچ اہم ترین مساجد میں سے ایک تھی۔ اسے عثمانی فن تعمیر کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ اس مسجد میں خانہ کعبہ کے دروازے کا احاطہ ہے جو مصر میں مملوکوں نے 1516ء میں تیار کیا تھا اور مصر اور حجاز کی عثمانی فتح کے بعد اسے 1517ء میں مسلم خلیفہ سلطان سلیم اول کو دیا گیا تھا اور اسے بورصہ کی پہلی مسجد میں لگایا گیا تھا۔ مسجد کے اندر معروف خطاطوں کے 192 شاندار فن پارے رکھے گئے جو فن خطاطی کے عظيم نمونوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد بورصہ»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0
شمال سے گھڑی کی سمت
حوالہ جات
© OpenStreetMap katkıcıları (ODbL): https://www.openstreetmap.org/way/26434413
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A3%D9%88%D9%84%D9%88_%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Gro%C3%9Fe_Moschee_von_Bursa
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Grand_Mosque_of_Bursa
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Gran_Mezquita_de_Bursa
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D8%A8%D9%88%D8%B1%D8%B3%D8%A7
Wikipedia (fr): https://fr.wikipedia.org/wiki/Grande_Mosqu%C3%A9e_de_Bursa
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Masjid_Bursa
Wikipedia (ru): https://ru.wikipedia.org/wiki/%D0%9C%D0%B5%D1%87%D0%B5%D1%82%D1%8C_%D0%A3%D0%BB%D1%83-%D0%94%D0%B6%D0%B0%D0%BC%D0%B8_(%D0%91%D1%83%D1%80%D1%81%D0%B0)
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/Bursa_Ulu_Camii
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A8%D9%88%D8%B1%D8%B5%DB%81