سلطان احمد مسجد
دیگر نام: Sultan Ahmed Mosque Beyoğlu, İstanbul, ترکی Atmeydanı Caddesi 7, Sultan Ahmet Mahallesi, İstanbul, 34122مسجد يقع في إسطنبول، تركيا
بنیادی معلومات
- سنِ تعمیر
- 1609
- دورِ تعمیر
- معلومات شامل نہیں
- معمار
- Sedefkar Mehmed Ağa
- گنجائش
- 10.000 افراد
- Vakıf/Kurum
- I. Ahmed
ویکیپیڈیا سے
سلطان احمد مسجد المعروف نیلی مسجد (ترکی زبان: Sultanahmet Camii) استنبول، ترکی میں واقع ایک مسجد ہے۔ اسے بیرونی دیواروں کے نیلے رنگ کے باعث نیلی مسجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔
تعمیر کے وقت یہ ترکی کی واحد مسجد تھئ جس کے چھ مینار تھے۔ استنبول کی وہ دوسری مسجد جس کے چھ مینار ہیں اس کا نام جاملیجہ مسجد (ترکی زبان:Çamlıca Mosque) ہے جب تعمیر مکمل ہونے پر سلطان کو اس کا علم ہوا تو اس نے سخت ناراضی کا اظہار کیا کیونکہ اُس وقت صرف مسجد حرام کے میناروں کی تعداد چھ تھی لیکن کیونکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی اس لیے مسئلے کا حل یہ نکالا گیا کہ مسجد حرام میں ایک مینار کا اضافہ کرکے اُس کے میناروں کی تعداد سات کر دی گئی۔
مسجد کے مرکزی کمرے پر کئی گنبد ہیں جن کے درمیان میں مرکزی گنبد واقع ہے جس کا قطر 33 میٹر اور بلندی 43 میٹر ہے۔ مسجد کے اندرونی حصے میں زیریں دیواروں کو ہاتھوں سے تیار کردہ 20 ہزار ٹائلوں سے مزین کیا گیا ہے جو ازنک (قدیم نیسیا) میں تیار کی گئیں۔ دیوار کے بالائی حصوں پر رنگ کیا گیا ہے۔ مسجد میں شیشے کی 200 سے زائد کھڑکیاں موجود ہیں تاکہ قدرتی روشنی اور ہوا کا گذر رہے۔ مسجد کے اندر اپنے وقت کے عظیم ترین خطاط سید قاسم غباری نے قرآن مجید کی آیات کی خطاطی کی۔ مسجد کے طرز تعمیر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر جب امام خطبہ دینے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو مسجد کے ہر کونے اور ہر جگہ سے امام کو با آسانی دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
مسجد کے ہر مینار پر تین چھجے ہیں اور کچھ عرصہ قبل تک مؤذن اس مینار پر چڑھ کر پانچوں وقت نماز کے لیے اہل ایمان کو پکارتے تھے۔ آج کل اس کی جگہ صوتی نظام استعمال کیا جاتا ہے جس کی آوازیں قدیم شہر کے ہر گلی کوچے میں سنی جاتی ہے۔ نماز مغرب پر یہاں مقامی باشندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہوتی ہے۔ رات کے وقت رنگین برقی قمقمے اس عظیم مسجد کے جاہ و جلال میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «سلطان احمد مسجد»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0
شمال سے گھڑی کی سمت
حوالہ جات
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86_%D8%A3%D8%AD%D9%85%D8%AF
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Sultan-Ahmed-Moschee
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Blue_Mosque,_Istanbul
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Mezquita_Azul
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%B3%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86_%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF
Wikipedia (fr): https://fr.wikipedia.org/wiki/Mosqu%C3%A9e_bleue
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Masjid_Sultan_Ahmed
Wikipedia (ru): https://ru.wikipedia.org/wiki/%D0%93%D0%BE%D0%BB%D1%83%D0%B1%D0%B0%D1%8F_%D0%BC%D0%B5%D1%87%D0%B5%D1%82%D1%8C_(%D0%A1%D1%82%D0%B0%D0%BC%D0%B1%D1%83%D0%BB)
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/Sultanahmet_Camii
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86_%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF_%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF