مواد پر جائیں
مسجد اٹلس أطلس المساجد

تصویر: Hanay · CC BY-SA 3.0 · Wikimedia Commons ↗

تاریخی

مسجد جرینہ

دیگر نام: Al Jarina mosque

Haifa، Israel میں واقع مسجد

راستہ
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟

اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

نشان لگانے کے لیے سائن ان کریں

ویکیپیڈیا سے

مسجد جرینہ جسے مسجد نصر یا مسجد حیفا کبیر بھی کہا جاتا ہے، فلسطین کے شہر حیفا کی ایک قدیم تاریخی مسجد ہے جو عثمانی دور سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مسجد شہرِ حیفا کی قدیم بستی میں واقع ہے۔

عثمانیوں نے اس مسجد کی تعمیر 1775ء میں اس وقت کروائی جب انھوں نے جلیل کے حاکم ظاہر العمر کا اقتدار ختم کیا۔ یہ مسجد اس مہم کے قائد حسن پاشا کے اعزاز میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد، مسجد صغیر کے بعد، حیفا کی دوسری قدیم ترین مسجد ہے۔ .

1901ء میں عثمانیوں نے مسجد کے ساتھ ایک گھنٹہ گھر تعمیر کیا، جو ان متعدد گھنٹہ گھروں میں سے ایک تھا جو سلطان عبد الحمید ثانی کی یاد میں تعمیر کیے گئے تھے۔ اس مسجد کو “جرینہ” اس لیے کہا گیا کیونکہ اس کے سامنے ایک وسیع پتھریلا میدان موجود تھا جہاں اس زمانے میں اناج جمع کیا جاتا تھا، جو بعد ازاں بندرگاہِ حیفا کے ذریعے برآمد کیا جاتا تھا۔

اسی سال، یعنی 1901ء میں، عثمانیوں نے مسجد کی چھت پر بھی ایک گھنٹہ گھر تعمیر کیا، جو فلسطین کے مختلف شہروں میں تعمیر کیے گئے سات گھنٹہ گھروں میں سے ایک تھا۔ یہ گھنٹہ گھر سلطان عبد الحمید ثانی کی تخت نشینی کے پچیس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تعمیر کیے گئے تھے۔

20 جون کو، ایرانی۔اسرائیلی جنگ کے دوران، حیفا پر ایرانی میزائل حملے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔ اس وقت مسجد میں متعدد بزرگ افراد موجود تھے۔

ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد جرینہ»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0

حوالہ جات
آخری تازہ کاری: 26 اکتوبر 2026 30 مشاہدات

فہرست میں شامل کریں

تصاویر شامل کریں

تصاویر مدیر کی منظوری کے بعد شامل ہوں گی۔

درستی تجویز کریں

مسجد جرینہ